Bulanay Jawongi Mushkil Kusha Ko Hath Noha Full Lyrics
بلانے جاؤں گی مشکل کشا کو ہاتھ پھیلا کر
دکھادو تم سکینہ کو نجف کا راستہ بابا
ثانی ۔۔۔۔تمہارے بعد جینے کا نہیں ہے حوصلہ بابا
بتاؤں گی انہیں روکر ستم کتنے ہوئے ہم پر
جلا سجاد کا خیمہ پھوپھی کی چھن گئی چادر
دکھاؤں گی نجف جاکر مین یہ کرتا جلا بابا
کہوں گی جاکے دادا سے ہے مدد کرنے کو آجائیں
جلے خیمے سے عابد کو بچا کر ساتھ لے جائیں
کہوں گی میں یہاں تم پر ستم کتنا ہوا بابا
دکھانے لاؤں گی اصغر کا جھولا اب جو خالی ہے
مری ماں سامنے جھولے کے گر کر اٹھ نہ پاتی ہے
سناؤں گی اسے وہ تیر تھا کیسے لگا بابا
چچا عباس کے ہوتے ہوئے محفوظ تھے پردے
وہ دریا کیا گئے چھینی گئی سب چادریں ہم سے
چھپاؤں گی میں ہاتھوں سے جو ہے یہ سر کھلا بابا
لرز کے رہ گئی ہوگی سحاب اس وقت کربل بھی
تن بے سر پہ بابا کے جو بیٹی کہہ رہی ہوگی
نہ جاؤں گی میں زنداں کو علی کا واسطہ بابا
Lyrics: ARIF SAHAAB