Dekhne Ko Ya Muhammad Yun Toh Kya Dekha Nahi
دیکھنے کو یا محمد یوں تو کیا دیکھا نہیں
ہاں مگر محبوب کوئی آپ سا دیکھا نہیں
دیکھا بہت نگاہ طالب کو ملا نہیں
تم سے تمہی ہو تم سا کوئی دوسرا نہیں
اک سے اک بڑھ کر حَسِین دیکھے مگر یا مصطفی
تم سے بڑھ کر حُسْن والا دوسرا دیکھا نہیں
میم کا پردہ اٹھا کر وہ نگاہ شوق سے
مصطفی کو دیکھ لے جس نے خدا دیکھا نہیں
میں تو کر سکتا نہیں جنت کی باتیں شوق سے
وہ کرے جس نے دیارِ مصطفیٰ دیکھا نہیں
صورت کو تیری دیکھ کے کچھ منہ سے
نہ نکلا نکلا تو یہ نکلا کوئی آپؐ سا دیکھا نہیں
یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر
کوئی آپؐ سا دیکھا نہیں
دیکھنے کو یا محمد یوں تو کیا دیکھا نہیں
ہاں مگر محبوب کوئی آپ سا دیکھا نہیں