Hussain Bant Rahe Hain Lyrics In Urdu Full
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
کچھ آنسوؤں کے عوض کائنات لے جاؤ
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
یہ کربلا ہے یہ معجز نما کی بستی ہے
کفن میں اس کو لپیٹو حیات لے جاؤ
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
کہیں گے ماتمی حلقوں سے لوگ محشر میں
ہمیں حسین ؑ کی جنت میں ساتھ لے جاؤ
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
نہیں کروں گا لحد میں میں انتظارِ سحر
فرشتو کربوبلا راتوں رات لے جاؤ
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
قسم حسین ؑ کی پرسے میں کم ہی لگتا ہے
بلند جتنا بھی ماتم میں ہاتھ لے جاؤ
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
کہا یہ خضر سے عباسؑ نے یہاں آ کر
ہماری مشق سے آبِ حیات لے جاؤ
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
اے موج اٹھو عریضے کو ساتھ لے جاؤ
امامِ عصر ؑ تلک میری بات لے جاؤ
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
خدا اترنے والا ہے صدقہ مہدی ؑ کا
رسولوں آؤ نئے معجزات لے جاؤ
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ
کہیں گی فاطمہ ؑ وقتِ ظہورِ مہدی ؑ سے
لڑائی کے لیے غازی ؑ کو ساتھ لے جاؤ
حسین ؑ بانٹ رہے ہیں نجات لے جاؤ