Apni Qismat Aazma Kar Dekhna Lyrics Urdu
اپنی قسمت آزما کر دیکھنا
تم عزا خانے میں آکر دیکھنا
میرا دعویٰ ہے اجڑ سکتے نہیں
کربلا دل میں بسا کر دیکھنا
خود منافق کا پتہ چل جائیگا
حیدری نعرہ لگا کر دیکھنا
ہو اگر جنت زمیں پر دیکھنی
کربلا اک بار جا کر دیکھنا
تم کو زہراؑ کی دعا مل جائے گی
پرچمِ غازیؑ اٹھا کر دیکھنا
چاند سورج ماند پڑ جائیں گے پھر
داغ ماتم کے سجا کر دیکھنا
مثلِ حارث دشمنِ حیدرؑ پہ بھی
عرش سے برسیں گے پتھر دیکھنا
وہ تو ہھر مولا علیؑ ؑ ہیں حشر میں
مرتبہ قنبر کا آ کر دیکھنا
پنجتن مہمان خود ہو جائیں گے
فرش مجلس کا بچھا کر دیکھنا
آگ لگتی ہے دھواں اٹھتا نہیں
منکروں کا دل جلا کر دیکھنا
خوشبوئے رومال زہراؑ چاہئے
اشک مجلس میں بہا کر دیکھنا