Aise Hote Hain Ali ke Naukar Lyrics Urdu
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ
عین اللہ اُذن اللہ
یا علیؑ علیؑ علیؑ
ایسے ہوتے ہیں علیؑ كے نوکر
دیکھ کر میثم و سلمان کو کہتی ہے نظر
ایسے ہوتے ہیں علیؑ كے نوکر
وقت پر وقت کی رفتار بدل دیتے ہیں
فطرت خنجر و تلوار بدل دیتے ہیں
دار پر لہجہ گفتار بدل دیتے ہیں
زیر خنجر بھی صدا دیتے ہیں حَیدَر حَیدَر
تم نے مولا کی محبت کا نظارہ دیکھا
لشکر کفر زیادہ تھا مگر ہار گیا
چند افراد نے لبنان کا نقشہ بدلا
بھاگنے والے ذرا دیکھ تو پیچھے مڑ کر
عشق حَیدَر کی یہ تبلیغ کیا کرتے ہیں
ایسے دیوانے ہیں دانائی عطا کرتے ہیں
عقل والے اِنہیں بہاول کہا کرتے ہیں
ہاں مٹی سے بنا دیتے ہیں یہ خُلد كے گھر
قصرِ بیعت كے ستونوں کو گرانے كے لیے
اپنا گھر قلب پیامبرؐ میں بنانے كے لیے
جوتیاں سبطِ پیمبرؑ کی اٹھانے كے لیے
حُرؑ نے ہنستے ہوئے دنیا کو لگا دی ٹھوکر
مرکے بھی اُلفت حَیدَر نہیں مرنے دیتی
بات یہ حضرت سلمانؑ نے ثابت کردی
بعد مرنے كے اگر ان کو بلائیں گے علیؑ
موت کی گود سے لبیک کہیں گے اٹھ کر
بات کرنے كے لیے جب بھی زبانیں کھولے
اپنے کردار کو میزانِ عمل پر تولیں
لاکھ ہم خود کو غلامِ درِ حَیدَر بولیں
بات جب ہے كے ہمیں دیکھ كے بولیں حَیدَر
آٹھویں دورِ امامت میں جو بِکھرا دریا
آتا سیلاب تو ہر سمت تباہی کرتا
واسطہ تب دیا معروف نے اپنے سَر کا
خود پلٹنا پڑا دریا کو حدوں كے اندر
تیغ صفین میں جب مالکِ اشتر کی چلی
بھاگنے والوں سے میدان میں بھگدڑ سی مچی
سَر کٹے جسم کٹے ہاتھ کٹے سانس کٹی
داد مالک کو دی عباسؑ نے خود یہ کہہ کر
مصلحت ، جھوٹ ، ریاکاری ، سیاست ، دھوکہ
خود نمائی بھی دکھاوا بھی سرِ فرشِ عزا
اور پِھر حب علیؑ کا بھی تکلّم دعوی
کیا بتائیں گے اگر ہوچھ لیں مولاؑ آکر
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ